سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی مختلف جیلوں کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے محکمہ سوئی گیس اور واپڈا نے محکمہ جیل خانہ جات کے ذمہ دو ارب روپے سے زائد کے بل ادا نہ کرنے پر ان کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے حتمی نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں محکمہ جیل خانہ جات کو واجبات کی ادائیگی کیلئے سوئی گیس اور بجلی کی جانب سے متعدد نوٹس جاری کئے گئے مگر محکمہ جیل خانہ جات نے ادائیگی نہ کی جس پر دونوں محکموں نے جیلوں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
28