40

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

لاہور(بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز بھاری اکثریت کے ساتھ وزارت اعلیٰ کا انتخاب جیت گئی’ اس طرح انہوں نے پنجاب کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعلیٰ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ آج پنجاب اسمبلی میں پنجاب کی حکمرانی کے لئے ووٹنگ ہوئی ‘ سنی اتحاد کونسل نے فیصل آباد کے عظیم سپوت رانا آفتاب احمد خاں ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا’ تاہم عین انتخاب کے وقت سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کا واک آئوٹ کر دیا اور اسمبلی سے باہر چلے گئے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خاں اور ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ گزشتہ روز واضح اکثریت سے منتخب ہو گئے تھے۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے رانا آفتاب کو بات کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھیں۔ مسلم (ن)کی جانب سے وزیراعلی کے عہدے کیلئے نامزد مریم نواز نے کہا ہے کہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، واک آئوٹ نہیں کرنا چاہیے مگر سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی نہیں مانے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں