پنجاب کی12کروڑ آبادی کیلئے صرف411وینٹی لیٹرز موجود

لاہور(بیوروچیف) پنجاب کی بارہ کروڑ آبادی کے لیے ہسپتالوں میں صرف 411وینٹی لیٹرزموجود ہیں۔ڈی جی ہیلتھ کیئر سروسز نے پنجاب کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے جس کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے 411وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع میانوالی میں سب سے زیادہ 30وینٹی لیٹرزموجود ہیں، سیالکوٹ میں سب سے کم صرف چار وینٹی لیٹرزموجود ہیں، لاہور میں 9، راولپنڈی میں18، حافظ آباد میں 23اور وہاڑی میں10وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹرز ایک اہم طبی آلہ ہے جو اعلی درجے کی صحت کی سہولیات کے لیے ہسپتالوں میں نصب کیا جاتا ہے، وینٹی لیٹرز کا مقصد تشویشناک مریضوں کو مصنوعی سانس فراہم کرنا ہوتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کی تھیں، بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے آپریشن کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، وینٹی لیٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی میکنزم قائم کی گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں