پنجاب کے بڑے شہروں میں جدیدائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم

لاہور (بیوروچیف) صاف اور سرسبز پنجاب کا وژن، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بڑے اقدامات اٹھالیے گئے، اربوں روپے کی مالیت کے صوبے بھر میں 30جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیئے گئے، اسی سال 31مارچ تک 30 مزید مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف تین تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے ہر کونے کے فضائی تحفظ کیلئے 100اے کیو آی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5موبائل اور 8فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قام کردیئے گئے، اسٹیشنز خود کار نظام کے تحت سیٹلائٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضائی ڈیٹا فراہم کریں گے۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ایئرکوالٹی اسٹیشنز قائم کردیئے گئے، حکومت کو فضائی آلودگی سے متعلق فوری اور درست معلومات کی فراہمی ممکن بنادی گی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی اور شہری علاقوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز سے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرنا آسان ہوگا، فضائی آلودگی کیخلاف جنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے کاربن مونو آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ اور اوزون کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ترین ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں