پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ کاامکان

اسلام آباد (بیوروچیف) پنجاب حکومت نئے مالی سال 2025-26کا بجٹ 13جون کو پیش کرنے جارہی ہے جس کی تیاری جاری ہے اور اس حوالے سے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کیاہے ، تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع ہے ، محکموں کی جانب سے نئے بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کو شامل کرنے کے لیے ڈرافٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق اب تک 353ارب سے زائد کی 853اسکیمیں نئی بجٹ میں شامل کی جارہی ہیں ، 520جاری جبکہ333 نئی ترقیاتی اسکیمیں اب تک نئے بجٹ ڈرافٹ میں شامل کر لی گئیں ہیں، اب تک520جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160ارب 82کروڑ مختص کیئے گئے ہیں ، 333نئی ترقیاتی اسکیموں کی مد میں 135ارب 29 کروڑ ، 6دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 57ارب 40کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں