50

پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا سپورٹ فنڈ منظور (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا گندم کے کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15ارب روپے کا فنڈ منظور، وزیراعلیٰ نے کہا کہ 4ماہ مفت سٹوریج سہولت بھی دیں گے کسان کا نقصان نہیں چاہتے ساڑھے 5لاکھ کاشتکاروں کو مالی امداد’ آبیانہ فکس ٹیکس میں رعایت ملے گی، آٹا گندم نقل وحمل پر پابندی ختم کر دی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ان کو اپنی فصل کا بھرپور معاوضہ ملنا چاہیے گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی امداد ملے گی وزیراعلیٰ کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دبائو سے محفوظ رکھنے کیلئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی ای ڈبلیو آر سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ ملے گی 24گھنٹے کے اندر چیک کی مانند یہ چٹ بینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70فی صد تک قرض لیا جا سکے گا گندم خریداری کے لیے فلور ملز اور گرین لائنس ہولڈرز کو 100 ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فلور مل اور گرین لائنس ہولڈرز کو گندم کو فوری اور لازمی خریداری اور سٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25فی صد تک لازمی گندم سٹوریج رکھنے کیلئے فوری طور پر کابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا پرائیویٹ سیکٹر کو گندم سٹوریج کے لیے ویئر ہائوس کی بحالی اور تعمیر کیلئے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا کاشتکاروں کو سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے 5ارب روپے کا مارک اپ پنجاب حکومت ادا کرے گی،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکج کے اعلان کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے 15ارب کے گندم سپورٹ فنڈز کی منظوری، آبیانہ، فکس ٹیکس میں چھوٹ 4ماہ مفت سٹوریج اور الیکٹرانک رسید کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک رسید پر فصل کی لاگت کا 70فی صد تک پنجاب بنک سے قرض لینے کی سہولت کے اعلان پر کسانوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسانوں کو بے آسرا نہیں چھوڑ سکتے ان کی فصل کا ان کو پورا معاوضہ ملے گا، مریم نواز نے کسان پیکج کے اعلان سے پنجاب حکومت کے خلاف کسانوں کو اکسانے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی ہے اور ان کی سیاست اتھل پتھل ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ جب کسان کو مطلوبہ سہولیات ملیں گی تو اسے کیا پڑی ہے کہ وہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آئے کسانوں کے نام پر پنجاب حکومت کو بدنام کرنے والوں کو ناکامی ہوئی پنجاب سے گندم کی دوسرے صوبوں کو نقل وحرکت پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے تاکہ کسان اپنی مرضی سے اپنی گندم کی فصل مناسب داموں پر فروخت کر سکیں کسانوں کو ہمیشہ سے حکومت سے یہ شکایت رہی ہے کہ حکومت ان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلے نہیں کرتی جس کا کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کا پہلا منفرد اور بے مثال پیکج کا اعلان کر کے کسانوں کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے گندم کو محفوظ رکھنے کیلئے چار ماہ تک سٹوریج کی سہولت سٹور کی گئی گندم پر قرض کی سہولت آبیانہ’ فکس ٹیکس کی چھوٹ جیسے فیصلے کسان کے مفادات کا تحفظ ہی تو ہیں! کسان کارڈ پر گندم کے کاشتکاروں کو براہ راست مالی امداد بھی ملے گی جو خوش آئند ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صرف ایک سال عرصہ میں جتنے شاندار اور انقلابی عوامی منصوبے پیش کئے ہیں ان کی صوبہ کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی امید ہے ان کے کسان پیکج سے گندم کے کاشتکار بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں