11

پنجاب کے ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جامع پلان طلب کر لیا ہے مراکز صحت’ ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں بے جا مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے فول پروف ریفرل سسٹم نافذ کیا جائے گا وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکساس’ جدہ’ دوحہ کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا میڈیکل سٹی لاہور کے لیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر دی گئی اور میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی’ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فسیلیٹی قائم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی سرکاری ہسپتالوں سے متعلق خصوصی ہیلپ لائن 999 بھی قائم کی جائے گی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلہ میں 92فی صد’ ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فی صد بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83اور ڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فی صد عملدرآمد ہو رہا ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے نظام میں 75′ ہسپتالوں میں کیو (QUE) مینجمنٹ سسٹم میں 71 اور ہسپتالوں میں صفائی کے امور میں 84فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے ہوم ڈیلیوری میڈیسن میں کامیابی کا تناسب 83′ پارکنگ اور کیفے ٹیریا سے متعلق امور میں 84′ پتھالوجی اور ڈائیگناسٹک’ بلڈبنک کے امور میں 93 اور فائی سیفٹی کے امور میں 83فی صد بہتری آئی ہے،، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور پنجاب حکومت کی جانب سے ان ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی تمام تر سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی دیگر محکموں کی طرح محکمہ صحت پر بھی گرفت خاصی مضبوط ہے اور اس کی بدولت سرکاری ہسپتالوں کا نظام عین وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق چل رہا ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک بہترین منتظم ثابت ہو رہی ہے وہ گاہے بگاہے سرکاری ہسپتالوں کا خود وزٹ کر کے وہاں کے حالات کا جائزہ لیتی ہیں صفائی ستھرائی’ پارکنگ نظام ‘ ادویات کی فراہمی’ وارڈز میں مریضوں کو ضروری سہولیات’ آپریشن کے حوالے سے ہر طرح کے اقدامات پر کڑی نظر رکھتی ہیں مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے صروری سہولیات کی فراہمی پر بھی نظر رکھی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ماضی کی نسبت بہتری نظر آ رہی ہے صوبہ کے عوام مطمئن ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر کے سرکاری ہسپتالوں میں صوبہ کے عوام کو صحت کے شعبہ میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ہسپتالوں میں مریضوں کو بلامعاوضہ ادویات فراہم کی جائیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے صرف ایک سال کے عرصہ میں صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت سنوار دی ہے دیہی علاقوں کے صحت مراکز میں بھی مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی مفت ادویات دی جا رہی ہیں آن ویل کلینکس قائم کئے گئے ہیں جن کی بدولت جن علاقوں میں ہسپتال موجود نہیں وہاں آن ویل کلینکس کے ذریعے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ نے زچہ بچہ سنٹرز کی حالت بھی بہتر بنانے پر توجہ دی ہے جبکہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی مائوں کو ہر ماہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے جس کو سراہا جا رہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختصر عرصہ میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام کرائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شعبہ صحت میں مزید انقلابی اقدامات کر کے صوبہ کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں