50

پنجاب کے 189 شہروں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کا کوئی شہر اب ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا پنجاب بھر کے 189شہروں کو لاہور طرز پر خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت پر بریفنگ دی پروگرام کے فیز ون کی 5643 پراجیکٹ میں سے 2593 پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں میونسپل کارپوریشن کی 3705 میں سے 2274 منصوبے مکمل کر لئے ہیں واسا لاہور کے 252 میں سے 170منصوبے بھی مکمل ہو چکے ہیں وزیراعلیٰ نے نوتعمیر شدہ روڈز اور سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت کی، مریم نواز شریف کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189شہروں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس پر بھی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں فیز ون کے تحت زیادہ خراب حالت والے گلی محلے اور علاقوں کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر 66شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا 66شہروں میں واٹر ٹینک ڈرین ڈسپوزل اور رنک سیوریج وغیرہ بنائے جائیں گے،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبہ کے 189شہروں کو لاہور کی طرز پر خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کے عزم کا اظہار صوبہ کے عوام کیلئے مسرت کا باعث ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ کے تمام شہروں کو ترقی یافتہ دیکھنے کی خواہشمند ہیں اور وہ جب کسی پروگرام کا ارادہ کرتی ہیں تو اس پروگرام کے مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھتیں صوبائی دارالحکومت لاہور کو ترقیاتی کاموں سے بے مثال بنانے کیلئے انہوں نے بہترین صلاحیتوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہر ترقیاتی کام کی نگرانی کیلئے کابینہ کے ارکان کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں یہی نہیں بلکہ وہ خود بھی گاہے بگاہے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرتی ہیں پنجاب کو اتنی متحرک وزیراعلیٰ ملنا بڑی نعمت ہے وزیراعلیٰ نے صحت’ تعلیم’ لائیوسٹاک’ زراعت’ غربت کے خاتمے’ معذور افراد کی فلاح وبہبود’ مفت سولر پروگرام’ اپنی چھت اپنا گھر’ بے گھر افراد کے لیے 3مرلہ مفت پلاٹ اسکیم’ رمضان نگہبان پروگرام’ کلینک آن ویل’ ادویات کی گھر کی دہلیز تک مفت فراہمی جیسے پروگرام متعارف کرائے اور ان پر عمل کرایا جو صوبہ کے عوام کی خدمت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے پنجاب بھر کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات کے معترف ہو گئے ہیں ان کا لاہور کی طرز پر صوبہ کے 189 شہروں کو ترقیاتی یافتہ اور خوبصورت بنانے کا فیصلہ ایک اور انقلابی اقدام ہو گا اس منصوبے کی بدولت 189 شہروں کے عوام کا رہن سہن بھی تبدیل ہو گا اور ان کو ترقی کے ثمرات بھی حاصل ہو سکیں گے فیصل آباد ڈویژن کے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب سے توقع ہے کہ وہ فیصل آباد کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی اور عوامی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دیں گی یہاں کے عوام ایک طویل عرصہ سے جدید سہولتوں کی دستیابی کے منتظر ہیں ان منصوبوں میں الیکٹرونک بسوں کی فراہمی’ میٹروبس منصوبہ ودیگر شامل ہیں، پنجاب کے دیگر بڑے شہروں راولپنڈی’ ملتان’ گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کو خوبصوت بنانے کیلئے منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب دیگر صوبوں سے آگے نکل سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں