پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد آل پاکستان باڈی بلڈنگ چمپئن شپ جیت لی

لاہور( سپورٹس نیوز)پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی یونیورسٹی باڈی بلڈنگ چمپئنمیں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد 92 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے 72 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ یہ پنجاب یونیورسٹی کی باڈی بلڈنگ ٹیم کی تاریخی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں