62

پنجاب یونیورسٹی کا 132 واں جلسہ عطائے اسناد 20 جنوری کو ہو گا

لاہور (بیوروچیف) پنجاب یونیورسٹی کا132واںجلسہ عطائے اسناد20 جنوری 2024ء کو فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا جس میں انڈر گرایجوئیٹ ، ایم اے، ایم ایس سی, ایم فل اور پی ایچ ڈی سیشن2022ء تک کے مختلف شعبہ جات کے طلبائو طالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل بروز جمعہ 19جنوری2024ء کو صبح 8بجے فیصل آڈیٹوریم میں ہوگی جس میںطلبائو طالبات کی شمولیت لازمی ہے ۔ اسناد اور میڈلز حاصل کرنے والے طلبائو طالبات کو دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں تاہم دعوت ناموں کی عدم وصولی کی صورت میں کمپیوٹر ڈگری سیکشن ، شعبہ امتحانات پنجاب یونیورسٹی لاہور سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں