52

پنجاب’KPانتخابات اہم ہوں گے

کراچی(بیوروچیف)پنجاب آئندہ 3 ماہ کیلئے سیاست کا مرکز رہے گا کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان گزشتہ ہفتے تحلیل ہونے والی پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے والا ہے۔ان انتخابات کے نتائج قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبائی اسمبلیوں یعنی سندھ اور بلوچستان کے آئندہ عام انتخابات کا رخ متعین کریں گے، چاہے یہ شیڈول کے مطابق اکتوبر میں ہوں، اس سال یا اس سے پہلے۔ای سی پی کی جانب سے نگراں وزیراعلی کی نامزدگی پر الیکشن سے قبل ہی تنازعہ پنجاب میں چھا گیا تھا، جب پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن دونوں متفقہ وزیراعلی کا نام دینے میں ناکام رہے تھے، ای سی پی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے درمیان میڈیا ہاوس کے سربراہ اور صحافی و مالک محسن نقوی کو نامزد کیا کیونکہ پی ڈی ایم نے انکے نام کی سفارش کی تھی۔پنجاب کی سیاست اس معاملے کو عدالت میں بھی لے جا سکتی ہے، کے پی میں انضمام کے بعد پہلی بار سابق فاٹا کو بھی کے پی اسمبلی کیلئے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔اب یہ کہنا مشکل ہوگا کہ یہ کس طرف جا سکتا ہے لیکن مجموعی سیاسی منظر نامے میں پی ٹی آئی کو اب بھی اپنے حریفوں پر معمولی برتری حاصل ہے۔ پنجاب میں گورنر نے اس پر دستخط نہیں کئے جس کے نتیجے میں آئین کے مطابق پنجاب اسمبلی 48 گھنٹے کے اندر تحلیل ہوگئی، یہ خود دونوں صوبوں میں نقطہ نظر کے فرق کے ساتھ ساتھ دو اہم کھلاڑیوں یعنی پی ٹی آئی اور پی ایم ایل (این)کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناو کو ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں