پنشن اخراجات میں کمی کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پنشن اخراجات کے بوجھ میں کمی کے مشن سے متعلق نئی کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کر دی نئے نظام کے تحت مجموعی طور پر 22فیصد پنشن فنڈ میں جمع ہوگا۔نئی کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے نفاذکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نظام کے تحت مجموعی طورپر 22فیصد پنشن فنڈمیں جمع ہوگا،وفاقی ملازمین پنشن کے لیے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد جمع کرائیں گے،حکومت کی جانب سے 12فیصد کنٹری بیوشن دی جائے گی۔وزارت خزانہ کیمطابق حکومت نے نئے پنشن فنڈ کے لیے 10ارب روپے مختص کر دیئے، پنشن واجبات 2024-25 میں 10 کھرب 55ارب روپے تک جا پہنچے،مسلح افواج کے پنشن اخراجات 26-2025 میں 742 ارب روپے ہو جائیں گے،ملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل پنشن اکائونٹ سے رقم نہیں نکال سکیں گے،ریٹائرمنٹ پر اکائونٹ سے 25 فیصد رقم نکالنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کیمطابق موجودہ سرکاری ملازمین پر نیا نظام لاگو نہیں ہوگا،نیا پنشن سسٹم یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ملازمین پر لاگو ہوگا،مسلح افواج کے اہلکاروں پر نفاذ یکم جولائی 2025 سے متوقع ہے۔وزارت خزانہ کیمطابق وزارت خزانہ پنشن فنڈ کے لیے نان بینکنگ فنانس کمپنی قائم کرے گی،نظام عالمی مالیاتی اداروں بالخصوص ورلڈ بینک کے مشورے سے متعارف کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں