پنشن کوئی عنایت نہیں’ آئینی حق ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (بیوروچیف)سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے حالیہ فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی ملازم کی پنشن کوئی عنایت، خیرات یا رحم و کرم کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت ایک تحفظ یافتہ حق ہے۔آرٹیکل 9 کیمطابق کسی شخص کو قانون کے مطابق عمل کیے بغیر زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جا سکتا جبکہ آرٹیکل 14 انسانی وقار کے تحفظ سے متعلق ہے۔یہ ریمارکس جسٹس شاہ نے اس وقت دیے جب وہ شکیل احمد کیانی کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کر رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں