پنڈی بھٹیاں کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) دریائے چناب میں پنڈی بھٹیاں کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ پر لاہور اسلام آباد موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں پنڈی بھٹیاں کے مقام پرسیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،موٹروے ایم ٹو کے ساتھ 6 فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے،پانی کی سطح مزید بلند ہوئی تو اسلام آباد لاہور موٹروے کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے ۔ سیلابی پانی نے علاقے میں تباہی مچاد ی ، 30سے زائد دیہات سیلابی پانی کی نظر ہوگئے ، سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کچہ گھرنہ میں بیس سے زائد افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں پھنس گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں