پنکج ترپاٹھی کو چھوٹا رول کرتے دیکھ کر ناراض ہوا تھا، نانا پاٹیکر

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے اداکار پنکج ترپاٹھی کو فلم کالا میں چھوٹا سا کردار کرنے پر ڈانٹتے ہوئے کہا دوبارہ ایسا کردار کیا تو ماروں گا۔یاد رہے کہ نانا پاٹیکر، رجنی کانت اور پنکج ترپاٹھی نے 2018 کی تامل فلم کالا میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 75 سالہ نانا پاٹیکر نے بتایا کہ جب انہوں نے پنکج ترپاٹھی کو فلم میں ایک بہت معمولی سا کردار کرتے دیکھا تو مذاق میں کہا کہ اگر دوبارہ ایسا کردار کرو گے تو میں تمہیں ماروں گا۔نانا پاٹیکر کے مطابق اس پر پنکج نے کہا کہ وہ صرف اس لیے اس میں کام کرنے پر راضی ہوئے کیونکہ آپ (نانا پاٹیکر) اور رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا تھا۔ اس پر نانا نے جواب دیا کہ پنکج آپ پہلے ہی ایک بڑے اداکار ہیں۔نانا پاٹیکر نے کہا کہ وہ پنکج کو اتنا چھوٹا کردار کرتے دیکھ کر حیران تھے، شاید وہ کسی پولیس افسر کے کردار میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں