34

پوتی کے اغواء پر مزاحمت کرنیوالی دادی کومسلح افراد نے گولی مار دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ 403 گ ب میں مشتعل افراد کی طرف سے پوتی کے اغواء پر مزاحمت کرنے والی دادی کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق 403 گ ب کے رہائشی شہناز بی بی نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ گھریلو جھگڑے کی بناء پر مشتعل ملزمان ناکھو وغیرہ اسکی بیٹی ناصرہ کو گن پوائنٹ پر اغواء کر کے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران اسکی ساس اور مغویہ کی دادی سرور بی بی نے پوتی کو چھڑانے کیلئے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے سرور بی بی کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں