پوری دنیا میں بزدل بھارت اور اسکے میڈیا کی جگ ہنسائی ہوئی

گوجرہ(نامہ نگار)ضرب بنیان مرصوص کی گونج کامیابی کے ساتھ پوری دنیا میں گونج اٹھی، پاک فوج کے ساتھ پوری قوم اظہار تشکرکرتی ہے۔ان خیالات کا اظہارحافظ خالد رضوی برکاتی اور خلیق نقشبندی نے جامع مسجد عبد اللہ مدرسہ نور قرآن میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے حق میں بین الاقوامی میڈیا کی تعریفیںاور معرکہ حق و باطل میں پاک فوج سرخرو ہوئی۔ پوری دنیا میں بزدل بھارت اور اس کے میڈیا کی جگ ہنسائی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کلمہ توحید و رسالتۖ اور پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ بادکے نعروں سے گونجتی رہی۔ا س موقع پرمدرسہ نورقرآن ممبران و معززین علاقہ نے شرکت کی۔ آخر میں ملک و ملت اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک سلامتی دعا ہوئی۔علاوہ ازیںامیر جماعت اسلامی گوجرہ حلقہ پی پی 119 محمود احمد عزمی نے پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں