39

پوری قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے’وزیر اعظم

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف چکلالہ، راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچ گئے۔ شہداء کے والدین اور اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کی۔ شہدا کے والدین کی ایمان افروز گفتگو جہاں اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان کی عکاس تھی وہیں شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی تھی جسے سن وزیراعظم شہباز شریف سمیت ہر فرد آبدیدہ ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقائ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء کے اہلِخانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں، پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعظم میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن محمد احمد بدر شہید کے گھر گئے اور شہید کے والدین اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں