پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے پاک فوج اور حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے موثر کاوشیں کر رہی ہے انہو ں نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لانس نائیک کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر اور جری جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عمدہ مثالیں قائم کی ہیں شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ‘ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے ملک میں قیام امن کے لئے پاک فوج کی کارکردگی لائق تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ‘ تخریب کاری کے باعث ملکی ترقی اور خوشحالی متاثر ہوئی ہے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا جلد صفایا ہو گا اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں