پوری قوم متحد ہو کر فتنہ خوارج کا مقابلہ کرے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنماکراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علمائے کرام، عوام اور پاک فوج کا باہمی اتحاد ہی ملک سے فتنہ خوارج کی سرکوبی کو یقینی بنا سکتا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔کراسان خان نے کہا کہ دہشت گردی ،فتنہ خوارج ملک میں بدامنی، انتشار اور خوف پھیلانے کا باعث بن رہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کا پیغام امن، رواداری اور انسانیت ہے، جبکہ خوارجی سوچ اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو درست رہنمائی فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں