35

پولٹری انڈسٹری کو میکا نزیشن کی طرف لے جانا ہوگا

لاہور (بیوروچیف) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلٰی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لائیوسٹاک پروڈکشن میں اضافے اور لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں گوشت او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کافیصلہ کیا گیا ۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیف، مٹن او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ میں رکاوٹیں دورکی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں