لاہور (بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کے حوالے سے پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے درمیان گٹھ جوڑ کے انکشاف کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں جبکہ محکمہ لائیو سٹاک نے معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین پولٹری فارمرز اور پولٹری ٹریڈرز کی باہمی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کو فوری کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا۔
39