گوجرہ ( نامہ نگار ) تھانہ سٹی گوجرہ میں تعینات انسپکٹر شاہد الطاف اپنی ملازمت مدت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے ان کے اعزازمیں ایس ایچ او سٹی انسپکٹرحاکم علی کی طرف سے ایک الوادعی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی ،انسپکٹر خالد جمیل سمیت تمام ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پرشاہد الطاف کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کی گئیں تقریب سے ڈی ایس پی آفتاب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ملازمت کے دوران اپنے فرائض کو ایمانداری اورجانفشانی سے ادا کر نے والے افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہو تے ہیں اور لوگ بھی ملازمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شاہد الطاف بھی ایسے افسران میں شمار ہیں۔
40