پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار) نواں لاہور پولیس او رڈاکوئوں میںمبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں دوملزمان گرفتار ، دیگرساتھی فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چار کس ڈاکوراہ گیروں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں جس پر تھانہ نواں لاہور پولیس موقع پر پہنچی اورڈاکوئوں کو گھیرا ڈالنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ شروع کر دی تو پولیس نے بھی حفاظت خود اختیار کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیاتو دو ملزمان زخمی حالت میں پائے گئے جوساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو ئے ۔جن کی شناخت محمد بلال چونڈبھروانہ جھنگ اور محبوب سکنہ 52جی ڈی ساہیوال سے ہوئی جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادجاری ہے۔ملزمان مختلف تھانوں کودرج مقدمات میں مطلوب بیان کئے جاتے ہیں۔پولیس مصرف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں