پولیس اور ڈاکوئوں کے مقابلے میں 1ڈاکو ہلاک

صادق آباد (نامہ نگار)صادق آباد کے علاقے احمد پور لمہ میں فاضل واہ نہر کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سمو کے مطابق خفیہ ذرائع سے ڈاکوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ۔ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں