پولیس اہلکاربیٹے سمیت شہید

پشاور (بیوروچیف) ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کا زخمی بیٹا بھی دوران علاج چل بسا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاراحمد کیمطابق7 سالہ محمد طلحہ کو شدید زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شام علاقہ سلطان خیل میں نامعلوم دہشتگردوں نے حجرے کے سامنے موجود پولیس سپاہی سفیر خان اور ان کے 7 سالہ بیٹے پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وقاراحمد نے مزید بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا تھا تاہم پہلے پولیس اہلکار سفیرخان اور پھر انکا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا چل بسا، واقعے کا مقدمہ تھانہ لنڈی کوتل میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں