پولیس اہلکاروں و اہلخانہ کیلئے22لاکھ کے فنڈز جاری

لاہور(بیورو چیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لیے مزید 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد اکبر کے گردے کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں