50

پولیس اہلکاروں کا گروہ پکڑا گیا

لاہور(بیوروچیف) شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے پولیس افسر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نیو انارکلی پولیس اشتیاق انور شہریوں کو اغوا کرکے ان سے تاوان وصول کرتا تھا جسے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر اشتیاق نے ساتھی اہل کاروں کے ساتھ مل کر شہری احمد نواز سندھو کو اغوا کیا، اور اعلی افسران کا نام استعمال کرتے ہوئے اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی۔بعدازاں احمد نواز سندھو کے والد اسلم سندھو سے چھ لاکھ تاوان لے کر نوجوان کو رہا کردیا گیا۔اسلم سندھو کے رجوع کرنے پر شمالی چھانی پولیس نے انچارج انویسٹی گیشن اشتیاق انور کو ساتھی اہل کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سمیت اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں