پولیس اہلکار شہری کے گھر سے طلائی زیورات و قیمتی سامان لے اڑے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) عوام کے محافظوں کی جانب سے شہری کے گھر میں گھس کر مال و زر لوٹنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ منظر عام پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رجانہ پولیس کے اہلکار سرکاری گاڑیوں پر پرائیویٹ افراد کے ہمراہ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے 232 ر۔ب میں دن دیہاڑے مبینہ واقعہ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان نے شہری کے گھر سے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور گائے بھینسیں چھین لیں جبکہ مزاحمت کرنے پر اہلِ خانہ، مرد و خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار اور ان کے پرائیویٹ ساتھی زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کے دوران شہری کے قیمتی مویشی بھی ساتھ لے گئے۔عدالتی احکامات پر تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے تھانہ رجانہ کے سب انسپکٹر حسان احمد، سب انسپکٹر ارسلان صابر اور کانسٹیبل محمد نعیم سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم تاحال واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں