پولیس بے بس،آج پھر61ڈاکے،اغوا کی14وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 61وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا جبکہ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ، جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر تین لڑکیوں کو بے آبرو اور 14خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ کے قریب یحییٰ کی بیٹی (الف) کو اوباش ملزمان ایان نے جوس کارنر پر بلا کر بے آبرو کر دیا، قصبہ تاندلیانوالہ میں (ج) کو ملزم بلال اور سمندری کے علاقہ شوکت آباد کی خالدہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ن) کو اوباش ملزم جہانگیر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کے آصف کی بیٹی(الف) کو ملزمان عظیم وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ219ر۔ب کے علی رضا کی اہلیہ (ح) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ 197ر۔ب کی شازیہ کی بیٹی (ش) کا رشتہ نہ دینے پر ملزمان، چک جھمرہ کے رمضان کی بیٹی (ف) کو کار سوار نامعلوم ملزمان، محلہ رسول پورہ کے سہیل کی بیٹی(ب) کو نامعلوم ملزمان،بٹالہ کالونی کے علاقہ ناصر نگر کے الیاس کی بیٹی (ع) کو ملزمان جمشید وغیرہ، پیپلز کالونی نمبر2کے ارشاد کی بیٹی (الف) کو ملزمان عقیل وغیرہ، محلہ سہیل آباد کے اکرام کی بیٹی (م) کو ملزمان ذیشان وغیرہ، جڑانوالہ محلہ بلال گنج کے غلام عباس کی بیٹی (ش) کو ملزمان عبداللہ وغیرہ، ستیانہ کے علاقہ 33گ ب کے دانش کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالا کی صوفیہ بی بی کی بیٹی (ث)، لیاقت علی کی بیٹی (ب) کو نامعلوم ملزمان، بلوچنی کے علاقہ 96ر۔ب کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم ملزمان، تاندلیانوالہ کے علاقہ 490گ ب کے بشیر احمد کی بیٹی (ت) کو امین وغیرہ، 392گ ب کے شمعون کی بیٹی (ر) کو ملزمان ریحان وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ مدینہ ٹائون کے قریب اظہر سلیم سے35ہزار و فون، نثار کالونی کے لطیف کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، تنویر شاپ والی گلی میں حسن عباس سے 45ہزار وفون، رشید آباد کے علی حیدر کا گھر لوٹ لیا’ مدینہ ٹائون کے خالد حسین سے 50ہزار، ڈی گرائونڈ کے قریب عبدالشکور سے نقدی وفون، نعمت کالونی کے سلمان سے 80درہم’ نقدی وفون، بلال گارڈن کے مہربان کی دکان سے سامان چوری، 214ر۔ب کے مظہر اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا، روضہ پارک کے عمران شاہ سے نقدی، طلائی انگوٹھی چھین لی، شیخوپورہ روڈ پر گلشن حبیب کے گھر سے 22لاکھ کے ملکی وغیر ملکی کرنسی اور سامان چوری، 6ج ب کی نسرین بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، سامان چوری، کلاش فیکٹری کے قریب عثمان سے 60ہزار وفون، 196ر۔ب گھونہ کے انعام وارث کے گھر کا صفایا کر دیا، زینت ٹائون کے خرم کا گھر لوٹ لیا، شیخوپورہ روڈ پر شاہد حمید سے نقدی وفون، پنجاب ہائوسنگ کے قریب غضنفر سے جھپٹا مار کر فون، جدہ مارکیٹ کے باہر فرحان کی ہمشیرہ سے پرس چھین لیا، عثمان گارڈن کے نثار سے 50ہزار چھین لیے، 79گ ب کے باہر رشید کی دکان سے سامان چوری، عمیر ٹائو ن کے جاوید سے 20ہزار وفون، وارث پورہ کے غلام مصطفی سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 35ج ب کے مزمل سے 15ہزار، روشن والا کے قریب رمضان سے ساڑھے پانچ لاکھ لوٹ لیے، 66ج ب کے ایوب سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، دھاندرہ کے غلام عباس سے نقدی، طلائی چین چھین لی، سہیل آباد کے قریب وقاص سے 75ہزار وفون، جھمرہ روڈ پر ارشد سے 44ہزار، بیگ، 112گ ب کے حسین کے ڈیرہ سے سامان چوری، 113گ ب کے آصف نے 20ہزار، 67ج ب کے ذیشان کے گھر کے تالے توڑ کر 9لاکھ کے زیورات، نقدی اور موٹر سائیکل چور لے گئے، 55گ ب کے مجید سے پرس، 410گ ب کے عادل کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، اڈا باہلک کے قریب علی حیدر سے ڈیڑھ لاکھ، پنڈی شیخ موسیٰ کے عمر دراز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 554گ ب کے فرہاد سے نقدی وفون، 497گ ب کے رجب علی سے نقدی وفون، جناح پارک سمندری کے رانا وسیم سے 12ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر سے کاشف، الائیڈ ہسپتال سے عبدالرحیم، امین پور بازار سے شاہد کامران، عید گاہ روڈ سے غلام قاسم، اے ایچ فیکٹری سے غلام بھٹی، کلاش فیکٹری کے باہر سے حمزہ رمضان، چک جھمرہ کے لیاقت علی، فیکٹری ایریا سے علی تنویر، رضا آباد کے عمران، سول ہسپتال جڑانوالہ سے عمر تصور، 433گ ب کے خضر حیات اور دیگر شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں