پولیس بے بس،آج پھر92وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی92سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی و قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر پانچ لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا، 9خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 114ج ب کی (ث)کو اوباش ملزم عرفان، 187ر ب کی (س) کو ثقلین وغیرہ، غلام محمد آباد کی (ک) کو اوباش افراد، تاندلیانوالہ کے علاقہ 419گ ب کی ام سعید کی نواسی (ش) کو ملزم حسن وغیرہ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ گڑھ کے علاقہ457گ ب کے بشیر کی اہلیہ (ک) کو ملزم قمر وغیرہ نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ کے افتخار احمد کی ہمشیرہ (آ)، رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ کے نواز کی بیٹی (ع)، کوکیانوالہ گلی نمبر2کے رہائشی لطیف کی بیٹی(ش)’ مدینہ ٹائون کے علاقہ 214 رب کے اشفاق مسیح کی بیٹی (ب)’ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 74 ج ب کے یٰسین کی اہلیہ (س)’ صدر کے علاقہ محلہ قذافی آباد کے زکریا کی اہلیہ (آ) کو شان وغیرہ، 227 رب کے اسحاق کی اہلیہ (د)’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 580گ ب کے رہائشی اسحاق کی بیٹی (ن) کو عاشق وغیرہ’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 408 گ ب کے آصف علی کی اہلیہ (ع) کو وسیم وغیرہ اور صدر کے علاقہ 214 رب کے اصغر علی کا بیٹا لطیف’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 128 گ ب کے عرفان کا والد یوسف’ بچیانہ کے علاقہ 656 گ ب کے عباس کا بیٹا’ ترکھانی کے علاقہ 516 گ ب کی صغراں بی بی کا بیٹا زوہیب گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے، جنہیں اغواء کر لیا گیا۔ جھنگ بازار کے قریب عمران سے جھپٹا مار کر فون’ جھنگ روڈ گو پٹرول پمپ کے قریب زبیر خالد سے 1لاکھ’ فرید ٹائون کے قریب الیاس سے سوا دو لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ سفینہ ٹائون کے شرافت علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ گلبرگ کے علاقہ ایس پی سٹور کے باہر طلحہ ارشاد سے 13ہزار’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب مزمل سے 35ہزار’ فون’ کلیم شہید کالونی میں ابوبکر عزیز کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے’ پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ پر ثناء قدیر سے جھپٹا مار کر فون’ کہکشاں کالونی نمبر2 کے مبشر سے 31ہزار’ فون’ گٹ والا کے قریب قاسم محمود سے 5ہزار’ فون’ مدینہ ٹائون کے سعید سے 20ہزار’ طلائی انگوٹھیاں’ کہکشاں کالونی نمبر2 کے شاہ زیب سے 71ہزار’ فون’ حسن پورہ کے سعید سے 10ہزار’ فون’ ملت چوک میں جاوید سے جھپٹا مار کر پرس’ نصیرآباد کے نور زمان سے جھپٹا مار کر فون’ نورپور کے عمران علی کی دکان لوٹ لی’ مسلم ٹائون نمبر1 کے احسان سے نقدی’ فون’ اسلامیہ پارک گلی نمبر8 کے علی حیدر سے 60ہزار’ فون’ منصورآباد کے رفیق سے نقدی’ فون چھین لیا’ 100 ج ب کے علی صادق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 50 ج ب کے تنویر حسین کے گھر سے 2بکرے’ کرن بلاک کے صفدر سے نقدی’ فون’ 118 ج ب کے عرفان سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ 190 رب کے اقصیٰ سے جھپٹا مار کر پرس’ رسالہ روڈ پر محمد عثمان سے 60ہزار’ طلائی انگوٹھی’ فون’ لال ملز چوک میں منیر عباس سے نقدی’ فون’ ناولٹی پل کے قریب بلال احمد سے 30ہزار’ فون’ 83 گ ب کے حامد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سمن آباد کی نائلہ مقدس سے جھپٹا مار کر پرس’ نوابانوالہ روڈ پر یوسف سے نقدی’ فون’ پہاڑی چوک پیپلزکالونی کے قریب حنان سے 35سو روپے’ فون’ جھال چوک میں رضوان سے نقدی’ فون’ 275 ج ب کے جمشید سے موٹرسائیکل’ 241 رب کے زاہد محمود کے ڈیرہ سے مویشی’ 78 ج ب کے ارسلان سے 60ہزار’ فون’ سدھار کے قریب شکیل سے 20ہزار’ فون’ الیاس ٹائون کے سعد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 232 رب کے اسلم کی حویلی سے گائے چوری’ جلوی مارکیٹ کے قریب حبیب سے فون چھین لیا’ 225 رب کے رضوان شاہد کے گھر کا صفایا کر دیا’ چونگی نمبر8 کے قریب ماجد اقبال سے 42ہزار’ کچہری روڈ جڑانوالہ کے قریب حیدر علی سے لیپ ٹاپ’ فون’ ناظم آباد کے عمران سے 20ہزار’ فون’ 231 گ ب کے نصیر حیات کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 282 گ ب کی شازیہ بی بی کا گھر لوٹ لیا’ 633 گ ب کے ریاض کے ڈیرہ سے مویشی’ کھرڑیانوالہ چوک میں مزمل حسین سے موٹرسائیکل’ 75 رب کے دلدار حسین سے نقدی’ فون’ 70 رب کے بوٹا سے نقدی’ فون’ 69 رب کے حیدر سے نقدی’ فون’ 97 رب کے ارسلان سے 70ہزار’ فون’ پل مڑیاں کے قریب امین سے 20ہزار’ فون’ پرتاب نگر کے جاوید سے موٹرسائیکل’ 411 گ ب کی خاتون بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے ملازم حسین سے موٹرسائیکل’ 510 گ ب کے نذیر احمد سے 72ہزار’ 558 گ ب کے عمر حیات سے سوا لاکھ’ 555 گ ب کے امتیاز حسین کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ محلہ اشرف آباد کے فیصل سے 11ہزار’ 484 گ ب کے منظور سے دو لاکھ اور 200 گ ب کے عاطف کی ڈھاری سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ارسلان’ گل رحیم ٹائون کے شہزاد رسول’ افغان آباد کے شاہد علی’ جناح کالونی کے وقاص احمد’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے آصف علی’ ڈی گرائونڈ سے نواز’ جمیل آباد کے عمیر علی’ ملت روڈ سے بابر حسین’ 153 رب کے محبوب مسیح’ نواز شریف پارک سے نعیم’ شادی پورہ میں اقرار’ 223 رب کے علی حسنین’ پینسرہ روڈ پر عدنان’ آرچرڈ ہوم سے یونس’ 225 رب کے عمران’ کچہری جڑانوالہ سے اختر حسین’ 432 گ ب کے ناصر’ 366 گ ب کے ذوالفقار شاہ’ 624 گ ب کے مہران اسلم’ 229 رب کے قادر حسین’ 455 گ ب کے علی مہران اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں