پولیس بے بس،فیصل آباد میں آج پھر71ڈاکے،اغوا کی 7وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید 71 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آباد کے عمران کی بیٹی (ب)’ غلام محمد آباد کے علاقہ سدھوپورہ کے یٰسین کی بیٹی (ن)’ چک جھمرہ کے ممتاز کی اہلیہ (س) کو گوشہ وغیرہ’ سمن آباد کے علاقہ ہائر سکینڈری سکول کے قریب طارق کی بیٹی (م) کو اغوائ’ سمندری کے علاقہ 439 گ ب کی عابدہ بی بی کی بیٹی (م) کو ملزمان زبیر وغیرہ نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا’ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کے احسان کا بیٹا ثاقب’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کے نصیر احمد کا بیٹا دانش گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ لاری اڈا کے قریب فیضان سے جھپٹا مار کر فون’ سلطان چوک جھنگ روڈ سے عقیل سے 23ہزار’ فون’ راجباہ روڈ پر عنایت سے ملکی وغیر ملکی کرنسی’ فون’ عوامی کالونی میں ملک ارشد اعوان کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ گلبرگ بیس لائن کے قریب وسیم وقار سے 80ہزار’ لیپ ٹاپ چھین لیا’ مرضی پورہ کے قریب مقبول احمد سے 45ہزار’ فون’ لیاقت ٹائون کے جاوید سے 15 ہزار روپے’ فون’ رضاآباد گلی نمبر3 کے ابرار سے 8ہزار روپے’ فون’ پی ایم سی چوک کے قریب کامران سے جھپٹا مار کر فون’ کشمیر پل کے قریب ارسلان سے جھپٹا مار کر پرس’ محلہ حیدرآباد کے سلمان کے گھر کا صفایا کر دیا’ گٹی گرڈ اسٹیشن کے قریب یٰسین سے 15ہزار’ فون’ رحمانیہ روڈ پر عظیم علی سے نقدی’ فون’ 45ج ب کے عمر دراز کے ڈیرہ سے موٹریں چوری’ جھنڈا پیر کے قریب عمران ظہیر سے نقدی’ فون’ کالج روڈ سمن آباد کے ظفر کی دکان سے سامان چوری’ ایوب ریسرچ کے قریب خرم سے 11ہزار’ فون’ یونس ٹائون کے قریب عمران سے نقدی’ فون’ ستیانہ روڈ سے زاہد علوی’ 10ہزار’ فون’ جھنگ روڈ پر راحت خان سے نقدی’ فون’ البرکت ولاز کے بلال اصغر سے بیگ چھین لیا’ اڈا ڈجکوٹ کے قریب منیر سے 17ہزار’ فون’ 243رب کے نبیل سے 2لاکھ روپے’ فون’ 235رب کے تنویر کی حویلی سے مویشی’ 75ج ب کے سلیمان سے موٹرسائیکل’ 69 ج ب کے غلام حسین کے ڈیرہ سے مویشی’ 35 ج ب کے کاشف سے موٹرسائیکل’ 56ج ب کے بشارت علی کے لاکھوں کے مویشی چوری’ 37ج ب کے انوار حسین سے نقدی’ فون’ محلہ احمد پارک کے باسط علی کے گودام سے سامان چوری’ 240موڑ کے قریب عثمان کی دکان لوٹ لی’ ملک ہائوس جڑانوالہ کے عثمان سے 10ہزار’ فون’ 58 گ ب کے تنویراﷲ سے 7ہزار’ فون’ 62گ ب کے وسیم اکرم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 107گ ب کے عالم سے 50ہزار’ 123گ ب کے کاشف سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بچیکی چیک پوسٹ کے قریب احسن سے موٹرسائیکل چھین لی’ سیم پل کے قریب انجم شہزاد سے نقدی’ فون’ 91گ ب کے شاہد کے گھر سے سامان چوری’ 200 رب کے جبار کے گھر سے سامان چوری’ 102رب کے جبار کے گھر سے سامان چوری’ 73رب کے ولید سے نقدی’ فون’ 266 رب کے انیس احمد سے جھپٹا مار کر فون’ 408 گ ب کے اکبر علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ قصبہ تاندلیانوالہ کے جمیل کا گھر لوٹ لیا’ 430 گ ب کے ارشد علی کی حویلی سے مویشی چوری’ 608 گ ب کے اصغر علی کے ڈیرہ سے مویشی’ پنڈی شیخ موسیٰ کے راشد کے ملازمین کو یرغمال بنا کر مویشی چھین لیے’ قصبہ سمندری کے منظور سے 60ہزار’ فون’ 477 گ ب کے شاہد ابراہیم سے 95ہزار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لیے۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بنک کے قریب عبدالقیوم’ منٹگمری بازار سے اسلم’ منٹگمری بازار سے محمد حبیب’ خیابان گارڈن سے عابد’ محلہ رسول نگر کے کاشان علی’ گٹ والا پارک سے آصف’ 202 رب کے آصف’ دکن پارک سے عامر بشیر’ قاسم آباد کے حسیب اعجاز’ نواز شریف پارک سے غلام مصطفی’ احمدآباد کے نعمان’ مکہ سٹی سے طارق جاوید’ 266 رب کے غلام شبیر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں