فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادمیں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی مزید95وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات،نقدی،قیمتی سامان،موبائل فونز چھین کر لے گئے،درجنوں شہریوں کی گاڑیاں ،موٹرسائیکلیں،رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور6 نوجوانوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کی رہائشی نسرین کی بیٹی(م)،روشن والا کے علاقہ253ر۔ب کے فرحان کی اہلیہ(م)،جڑانوالہ کے علاقہ119گ۔ب کے قاسم علی کی اہلیہ(ک)،جڑانوالہ کے علاقہ113گ۔ب کے غلام غوث کی بیٹی(آ) کو عبدالرحمن نے اغواء کرلیا،کُر کے علاقہ593گ۔ب کی (ث) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا،غلام محمد آباد کے علاقہ اسلام پورہ کے توقیرکے بیٹے ساحل،سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رمضان کے بیٹے غلام محمد،چک جھمرہ کے علاقہ189ر۔ب کے کاشف کے بیٹے احمد حسن،صدر کے علاقہ225ر۔ب کی فرح بی بی کے بیٹے معیض،بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ کی مریم کے خاوند واجد یاسین اور جڑانوالہ کے علاقہ شیرو آنہ کے راجہ عمر کا بیٹا محسن کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔نور شاہ والا قصبہ تاندلیانوالہ پر عبدالواحد کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیوارت چھین لیے گئے،الائیڈ ہسپتال کے قریب راشد سے جھپٹا مار کر فون،لاری اڈا کے قریب ادریس سے 30ہزار و فون،ایف آئی سی ہسپتال کے قریب ارسلان سے50ہزار،باغ جناح روڈ پر طاہر سے دو لاکھ روپے،انارکلی بازار کے قریب شہباز سے25ہزار چھین لیے،امین پارک کی شہناز بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات و سامان چوری،امین پارک گلی نمبر3کے وقاص کے گھر کا صفایا کردیا،انصاری پارک کے قریب سلیمان سے90ہزار و فون،جھنگ روڈ الفلاح گڈز کے قریب طلحہ سے سوا دو لاکھ لوٹ لیے،رحیم ٹائون کے قریب خرم شہزاد سے 20ہزار و فون،گلبرگ روڈ پر انس نواز سے جھپٹا مار کر فون،اے بی سی روڈ پر آفاق سے50ہزار ،طلائی انگوٹھی،رحمان آباد کے عظمت کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا،آدم چوک کے قریب حسنین سے30ہزار و فون،زنیر ٹائون کے سید وقار حسین سے25ہزار ،طلائی انگوٹھی و فون،جٹاں والا چوک کے ڈاکٹر ابرار سے10ہزار و فون،بابر کالونی کے قریب زمان سے9ہزار وفون،چراغ کالونی کے جبار سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا۔محلہ فتح آباد کے ارسلان سے نقدی وفون،زینب مسجد روڈ پر نعمان سے2ہزار و فون،چن ون روڈ پر عبدالمعروف سے جھپٹا مار کر فون،النجف کالونی کے اویس علی سے15ہار و فون،فاطمہ کالج کے نسیم ساجد سے38ہزار چھین لیے،199ر۔ب گٹ والا کے قریب ابرار سے30ہزار و فون،لاثانی پلی کے قریب غلام سرور سے45ہزار و فون،گرین ٹائون کے عارف سے18ہزار و فون،گلستان کالونی کے افضل کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ،بولیدی جھگی کے عمار یاسر سے 50ہزار،عبداللہ پور کے نصیر سے جھپٹا مار کر فون،منصور آباد کے غلام حسن سے نقدی و فون،عبداللہ پور کے قریب جھپٹا مار کر شازیہ بی بی سے پرس،ملک پور کے شہزاد سے نقدی و فون،امین ٹائون کے زین سے سوا لاکھ روپے،جھمرہ روڈ پر کاشف سے12ہزار و فون،نشاط آباد 30فٹا بازار سے احمد مظہر سے26ہزار چھین لیے،188ر۔ب کے ذیشان کے ڈیرہ سے سے لاکھوں کے مویشی چوری کرلیے گئے۔32گ۔ب کے ناصر محمود سے45ہزار و فون،امین پور روڈ کے یونس سے2لاکھ،275ج۔ب کے جمیل سے موٹرسائیکل،67ج۔ب کے احمد سعید سے10ہزار و فون،64ج۔ب کے راشد سے موٹرسائیکل،66ج۔ب کے اظہر علی سے7ہزار وفون،گلشن علی ٹائون کے عظیم سے موٹرسائیکل ،فرید ٹائون کے امجد علی سے19ہزا ر وفون،بوڑے والا پل کے خضر حیات سے90ہزار،گیٹاں والا چوک کے قریب آصف سے70ہزار وفون،رسالہ روڈ پر محمد حسین سے7ہزار و فون،فلور مل چوک کے قریب صابر سے24ہزار و فون،ٹاٹا بازار روڈ پر عدنان سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے،سپیئرئیر کالج کے قریب احسن زاہد سے80ہزارفون،126گ۔ب کے خلیل سے66ہزار وفون،ریسکیو1122کے قریب اکرم سے70ہزار،مہر بی بی کالونی کے جمیل سے10ہزار و فون،105گ۔ب کے عادل سے موٹرسائیکل،77گ۔ب کے طاہر کی دکان لوٹ لی۔40گ۔ب کے قریب چراغ سے20ہزار،426گ۔ب کے راشد کے گھر سے5لاکھ،قصبہ تاندلیانوالہ کے تنویر الحسن سے45ہزار، 134گ۔ب کے عبدالمجید کی حویلی سے مویشی چورلے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں،کریسنٹ مل کے قریب ابراہیم کی کار،ریل بازار سے حمزہ،امین پور بازار سے تصور،کرسچین ٹائون کے فاروق،ماڈل ٹائون کے وسیم،نواز پارک سے اویس ،کوہ نور چوک سے یاسین،بولیدی جھگی کے وقاص،ساحل ہسپتال سے سلیمان،49ج۔ب کے نبیل،گھونہ روڈ پر شہزاد،دھنولہ بائی پاس سے طیب،مدینہ ہسپتال سے قذافی،منصور آباد کے عمران،31ج۔ب کے فیصل،بائی پاس چوک سے محسن علی،30جب کے افضل فاروق،78ج۔ب کے ارشد،رمضان نگر کے عدیل،209ر۔ب کے عاصم،محلہ نور پورہ کے بلال،یاسین چوک سے وسیم اختر،214ر۔ب کے عدنان،سیٹلائٹ ٹائون کے مقدس اسلام،علامہ اقبال کالونی کے عثمان جمیل،ستارہ لال پلازہ سے اویس،128گ۔ب کے عدنان،216گ۔ب کے یوسف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے گئے’پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔



