95

پولیس حراست سے فرار ہونیوالے زخمی ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی حراست سے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کو مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ڈاکوں کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے دوبارہ گرفتار کر لیا،مبینہ پولیس مقابلہ میں دوبارہ پکڑے جانیوالے ڈاکوئوں کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے روڈالہ روڈ پولیس کی گاڑی کا ٹائر برسٹ کیا اور ڈکیتی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو چھڑوا لیا تھا۔ گرفتار ڈاکوئوں بابر عرف بابری ولد صالحوں،امتیاز عرف امتوں ولد دوست محمد ساکنان 279گ ب کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی کہ انکے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے سرکاری گاڑی کا ٹائر برسٹ کیا اور دونوں ڈاکوئوں کو چھڑوا کر موٹر سائیکلوں پر تھانہ ستیانہ کی جانب فرار ہو گئے۔ 15پر مبینہ پولیس مقابلہ کی کال پر پولیس حراست سے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے سیم پٹری کے قریب پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ شروع کر دی۔، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے دونوں ڈاکوئوں کو دوبارہ گرفتار کرکے ایک عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں