پولیس سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کی حفاظت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے،آر پی او ذیشان اصغر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کا سیلابی صورتحال سے متعلق ضلع چنیو ٹ اور جھنگ کا دورہ،پولیس سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہے اور عوام کی حفاظت و امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کے ساتھ ہرطرح کی صورت حال کامقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے،آرپی اوذیشان اصغر۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے سیلا بی صورت حال سے متعلق ضلع چنیوٹ اور جھنگ کا دورہ کیا۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کمشنر فیصل آباد میڈم مریم خان کے ہمراہ ضلع چنیوٹ اور جھنگ کا دورہ کیا اوراس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ،ڈپٹی کمشنرجھنگ،پاک آرمی کے افسران و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔جس پر ضلعی افسران نے سیلاب کی موجودہ صورتحال،امدادی سرگرمیوں،فلڈ ریلیف کیمپوں، ہنگامی صورتحال میں اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔آر پی او فیصل آباد نے دیگر افسران کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا وزٹ کیا،سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیااورمقامی لوگوں سے ملاقات کی۔آر پی او فیصل آباد نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے امدادی کاروائیوں کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔آرپی اوفیصل آبادنے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے سیلا ب متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کراوائی۔افسران نے فلڈ ریلیف کیمپوں کا وزٹ کیا،فلڈ ریلف کیمپوں میں سہولیات سے متعلق لوگوں سے استفسار کیااورتمام ترسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آر پی اوفیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و جوان دیگر ریسکیو اداروں کے ہمراہ فرنٹ لائن پراپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں