پولیس سے جھگڑا’ نوجوان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے104 کے علاقہ غلام محمد آباد کے علاقہ پولنگ اسٹیشن ایلیمنٹری سکول اکبر آباد میں مبینہ طور پر شراب پی کر پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے والا نوجوان پکڑا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم شہزاد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کیا، جس پر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو پکڑ کر اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں