پولیس شہداء کے بچوں کیلئے لیپ ٹاپس کا تحفہ

لاہور (بیورو چیف) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر پولیس شہدا کے ہونہار بچوںکو عیدالفطر کی آمد پر لیپ ٹاپس بطور تحفہ دیے گئے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی نے پولیس شہداء کے 50 ہونہار بچوں میںجدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں میڈیکل، آئی ٹی، انجینئرنگ، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت جدید پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں