پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سرگرم عمل ہے’ کسی شہری کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی’ بدمعاشو ں کو نکیل ڈالی جائے گی اور حق دار کو اس کا حق دلایا جائیگا’ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے پنجاب پو لیس کے کرائم فائٹر’ نڈر پولیس افسرملک ذوالقرنین نے اولڈازگولڈ گروپ کے وفد کے شرکاء سے کیا جو انہیں مبارکباد دینے کیلئے ان کے آفس RPO آفس آئے تھے’ وفد میں فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد ندیم’ طارق محمود کھوکھر’ حاجی عبدالقیوم شریف’ منصور احمد اقبال’ ملک شبیر’ خلیفہ’ عبدالحمید’ چوہدری عابد رشید گجر شامل تھے’ ڈی ایس پی RIB ملک ذوالقرنین نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے’ فیصل آباد پولیس جاگ رہی ہے اور وہ عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کر رہی ہے’ انہوں نے کہا کہ جب پولیس عام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتی ہے تو لوگ بھی ان کی عزت کرتے ہیں اورانہیں پلکوں پر بٹھاتے ہیں’ اس موقع پر انہوں نے RPO سہیل احمد سکھیرا اور CPO صاحبزادہ بلال عمر کی بہترین قائددانہ صلاحیت کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ‘ اس موقع پر اولڈازگولڈ گروپ کے وفد کے شرکاء چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر محمد ندیم’ طارق محمود کھوکھر’ حاجی عبدالقیوم شریف’ منصور احمد اقبال’ ملک شبیر’ خلیفہ’ عبدالحمید’ چوہدری عابد رشید گجر نے ڈی ایس پی RIB ملک ذوالقرنین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جو شہر بھر میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور امید کا اظہار کیا کہ آپ پہلے سے بھی زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں گے اور حق دار کو اس کا حق لے کر دیں گے’ ہماری تمام تر دعائیں آپ کے ساتھ ہیں’ اس موقع پر پنجاب پولیس کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر قربان کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں