4

پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی ٹائون جڑانوالہ ضیا الحق کا کہنا ہے کہ علما اکرام اور عوام الناس کے تعاون سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جڑانوالہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر فرد کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایس پی ٹائون ضیا الحق نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میرے دفتر کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں عوام بغیر سفارش اپنی جائز شکایات کے ازالہ کیلئے تشریف لائیں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس گشت کو مزید بہتر بنایا گیا ہے کسی کو بھی شرانگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی قانون کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایس پی ٹائون ضیا الحق نے دفتر میں آنیوالے شہریوں کی شکایات سنیں اور انکو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں