پولیس مقابلہ میںSHOکا گن مین زخمی،خطرناک اشتہاری گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کی حدودِ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2قتلوں سمیت اقدام قتل،اغواء جیسے 30سنگین مقدمات میں مطلوب و ملوث ریکارڈ اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او کا پرائیویٹ گن مین گردن پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،پولیس نے اشتہاری ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ارسلان باری کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت قتل اقدام قتل اغوا جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب و ملوث ریکارڈ اشتہاری ملزم جاوید عرف جیدو ساکن 73گ ب گڈیاں میں موجود ہے جسکی گرفتاری کیلئے پولیس ریڈنگ ٹیم نے چھاپہ مارا تو پولیس پارٹی کو دیکھ کر اشتہاری ملزم نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی جسکی زد میں آ کرارسلان باری کا پرائیویٹ گن مین کاشف گردن پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہونیوالے اشتہاری ملزم جاوید عرف جیدو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمی ہونیوالے کاشف کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے پولیس کے مطابق پکڑا جانیوالا اشتہاری ملزم جاوید عرف جیدو 2قتلوں اقدام قتل اغواء جیسے 30سنگین مقدمات میں مطلوب و ملوث تھا اور علاقہ میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں