پولیس مقابلے میں شہید ہونیوالا سب انسپکٹر سپرد خاک

گوجرہ(نامہ نگار) بلوچستان سی سی ڈی ہیڈ کوارٹرمیںپولیس مقابلہ کے دوران شہید ہو نیوا لے سب انسپکٹر کوپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دیکر سپردخاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر298ج ب گوجرہ کے میٹھا خان بلوچستان میںسی سی ڈی پولیس ہیڈ کوارٹر میںبطور سب انسپکٹر تعینات تھے کہ جہاں پر پولیس مقابلہ میں شہید ہو گئے شہید کی میت کو ان کے آبائی گائوں چک نمبر298ج ب گوجرہ لایا گیاجہاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرٹوبہ ٹیک سنگھ آفتاب احمد صدیقی نے ہمراہ چاک وچوبندپولیس دستہ سلامی پیش کی اور شہید کو سپردخاک کیاپھولوں کہ چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں