33

پولیس ملازمین کیلئے خوشخبری

لاہور (بیوروچیف)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مزید55اہلکاروں کو محکمانہ ترقی مل گئی،قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 55پولیس افسران اور اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر پروموٹ کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔آئی جی پنجاب نیترقی پانے والوں کو مزید دل جمعی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔لاہور سمیت مختلف ریجنز میں جاری پروموشن کے حالیہ مرحلے میں 7ہزار ترقیاں دی جا رہی ہیں،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والوں میں راولپنڈی اور ساہیوال ریجن کے 17 اے ایس آئیز اور 38 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ترقی کے اہل ہر افسر و اہلکار کو اس کا محکمانہ حق بلا تاخیر مل رہا ہے۔ ترقیوں اور ویلفیئر کے اقدامات کے نتیجے میں فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری آنا یقینی امر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں