پولیس ملازم بن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز پکڑا نہ جاسکا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سوساں روڈ اور گرد و نواح میں پولیس ملازم بن کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز پکڑا نہ جا سکا۔ کاغذات چیکنگ کے بہانے شہری سے80ہزار لیکر رفو چکر ہوگیا، مدینہ ٹائون پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا، نو سرباز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق آفیسر کالونی کے عمران نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ مکھن اور کریم کی سپلائی کا کام کرتا ہوں اس کا ملازم رقم ریکوری کر کے آ رہا تھا کہ جب وہ سوساں روڈ مسیحی قبرستان کے قریب پہنچا تو نو سر باز نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے کاغذات طلب کیے اور اس کی تلاشی لیتے ہوئے90ہزار کی رقم نکال کر تھانے آنے کا کہہ کر چلا گیا۔ جب وہ تھانے پہنچا تو مذکورہ ملزم موجود نہ تھا۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا سوساں روڈ اور گرد و نواح میں مذکورہ نو سر باز متعدد شہریوں کو لوٹ چکا ہے تاہم مدینہ ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نامعلوم نو سر باز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں