26

پولیس ناقص تفتیش سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں شیخوپورہ میں اراضی تنازعہ پر قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ پولیس ناقص تفتیش سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے، پولیس نے مرضی سے نہیں قانون کے مطابق تفتیش کرنی ہوتی ہے۔جسٹس مظاہرعلی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ نے شیخوپورہ میں اکبر نامی شہری کے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی جسٹس مظاہر علی نقوی کی ناقص تفتیش پر آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ کی سرزنش کرتے ہوے ریمارکس دیئے کہ پولیس ناقص تفتیش سے لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔پولیس اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔پولیس نے مرضی سے نہیں قانون کے مطابق تفتیش کرنی ہوتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں