پولیس ناکام،آج پھر64ڈاکے،اغوا کی 7وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید64وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لئے گئے، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا’ 3لڑکیوں اور 4نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصور آباد کے سلیم نے بتایا کہ اوباش ملزم عاصم نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر اس کی اہلیہ (ن) کو بے آبرو کر دیا، ٹھیکری والا کے علاقہ273ج ب کے احسان کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، 84ج ب کے ےٰسین کا کہنا ہے کہ اوباش ملزمان نے بازار جاتے اس کی ہمشیرہ اور بھانجی کو اغوا کر لیا’ جڑانوالہ کے علاقہ 101گ ب کے سرفراز کی اہلیہ (م) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ کے تنزیل الرحمن کا والد خلیل الرحمن، نشاط آباد کے علاقہ باوا چک کے اکرم کے بھائی ،ملت ٹائون کے علاقہ 198ر۔ب کے انوارالحسن کا بیٹا اور بلوچنی کے علاقہ 69ر۔ب کے وسیم عباس کا بھائی ثقلین گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسلامیہ کالج کے قریب عباس علی سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، کبابش ہوٹل کے قریب ارسلان سے نقدی وفون، جناح کالونی کے معیز سے 16ہزار’ لیپ ٹاپ، ہیون ولاز کے قریب سہیل سے15ہزار وفون، ارشد ٹائون پلی کے قریب جمیل سے موٹر سائیکل چھین لی، 219ر۔ب کے اظہر مشتاق کی فیکٹری میں داخل ہو کرلاکھوں کی نقدی، قیمتی سامان چھین لیا گیا، ظفر کالونی کے قریب شان سے نقدی وفون، لاثانی پلی کے قریب آصف سے 16ہزار وفون، گرین ٹائون میں رشید کے گھر سے 5لاکھ 87ہزار کا سامان، سٹیم پاور کے قریب گل شہباز سے 15ہزار وفون، 157ر۔ب کے رانا اویس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چور لے اڑے’ 16ج ب کے طاہر کے گھر کے تالے توڑ کر 28لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، 118ج ب کے عثمان کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی، 164ر۔ب کے مطیع اللہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، گٹ والا کے قریب تنویر سے سوا لاکھ وفونز، 199ر۔ب کے محسن بشیرکے گھر سے 2بکرے چوری، فخر آباد کے نذیر سے دولاکھ وفون چھین لیے، رسول پارک میں فیصل عباس کے گھر سے 14تولے زیورات، نقدی فون،ملکی وغیر ملکی کرنسی ودیگر سامان چوری ہو گیا، 88گ ب کے ارسلان کے ڈیرہ سے مویشی، 60ج ب کے غلام اصغر کے گودام سے دو لاکھ کا سامان چوری، 251ر۔ب کے ناصر کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، چمن زار کالونی کے ماجد کے گھر سے سونے کا سیٹ چوری، شہباز کالونی کے علاقہ بوہڑ چوک میں نعیم علی کی دکان سے 2لاکھ کی مچھلی چوری، بسم اللہ گارڈن کے رمضان سے 80ہزار وفون، کرتارے والا کے اشرف سے 10ہزار وفون، ڈی ٹائپ کالونی کے افتخار کے گھر سے زیورات، نقدی وفون چھین لیا، سمندری روڈ پر ہمایوں سے فون چھین لیا، سدھار بائی پاس کے قریب عاصم جاوید کی شاپ سے بیٹریاں چوری، راجہ پارک سے سبطین سے دو بکرے چوری، علوی پارک کے غلام علی کے گھر سے 14لاکھ کے زیورات، نقدی وسامان چوری، پل شیروآنہ کے بلال سے موٹرسائیکل، نقدی چوری، 98گ ب کے عاصم سے 35ہزار وفون، 28گ ب کے آصف سے 30ہزار، 275گ ب کے وسیم ملک سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 632گ ب کے عبید اللہ سے نقدی وفون چھین لیا، کھرڑیانوالہ کے نعمان سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 73ر۔ب کے اظہر کے گھر سے 55تولے زیورات، نقدی وفون، گرڈ اسٹیشن روڈ پر نثار احمد سے 5ہزار وفون، 76ر۔ب کے حیدر علی سے 20ہزار وفون، 70ر۔ب کے وسیم سے موٹر سائیکل، نقدی، 409گ ب کے سجاد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 597گ ب کے امجد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 475گ ب کے الیاس سے20ہزار و فون، 138گ ب کے عمر حیات سے35ہزار اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈھیرہ سائیں قبرستان سے ریاض،51ج ب کے میاں خان، منظور پارک سے اصغر علی، نشاط آباد کے خالد محمود، میاں پنڈ کے انور، گٹ والا پارک سے حماد، 271ج ب کے زاہد، فوارہ چوک سے رزاق، قصبہ تاندلیانوالہ کے ذوالفقار،217گ ب کے عمران اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصرکا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں