4

پولیس ناکام،آج پھر88ڈاکے،اغوا کی7وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 88وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو اور 7خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سدھوپورہ کے غلام حسین کی بیٹی (الف) جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا’ گھر سے نکلی واپس نہ آئی’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب بھائی والا کے جمیل کی اہلیہ (س) کو نامعلوم’ منصورآباد کے علاقہ قائداعظم پارک کے رہائشی شاہ زیب کی اہلیہ (ن) کو ابوبکر وغیرہ’ روشن والا کے علاقہ 243 رب کے ذوالفقار علی کی بیٹی (الف)’ ڈجکوٹ کے علاقہ 269 رب کے معظم کی ہمشیرہ (ف) کو نامعلوم’ ٹھیکری والا کے علاقہ 75 ج ب کے سفیان کی بیٹی (الف) کو نامعلوم’ جڑانوالہ کے شبیر احمد کی بیٹی (س) کو ملزمان عرفان وغیرہ’ ترکھانی کے علاقہ 218 گ ب کے لیاقت علی کی بیٹی (آ) کو ملزمان طیب وغیرہ نے اغواء کر لیا’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 416 گ ب کی شبانہ کی بیٹی (د) کی اوباش ملزمان دانش وغیرہ’ ساندل بار کے علاقہ 57 ج ب کی ریحانہ کو ملزم اقبال نے بے آبرو کر دیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اقبال سٹیڈیم کے قریب ظفر حیات سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ لاری اڈا کے باہر عابد سے جھپٹا مار کر فون’ جی ٹی ایس چوک کے قریب ظفر سے نقدی’ فون’ کچہری روڈ پر علی اصغر سے 50ہزار’ فون’ انار کلی بازار کے قریب طیبہ سے پرس’ پنج پلیاں کے قریب بلال سے 14ہزار’ فون چھین لیا’ راجباہ روڈ پر یوسف سے ایک لاکھ 40ہزار’ فون’ جھنگ بازار کے قریب احسان سے 15ہزار’ غلام محمد آباد مکی روڈ پر ڈاکٹر راشد سے سوا لاکھ’ فیض آباد کھجور والی گلی کے قریب رضا اقبال سے 80ہزار’ جمیل پارک کے نعیم سے 50ہزار’ طلائی انگوٹھی’ رضاآباد گلی نمبر17 کے شفیق سے 2لاکھ روپے’ فون’ ملت روڈ پر عبدالجبار سے فون’ جوہر کالونی کے عرفان احمد سے 11ہزار’ فون’ آفریدی چوک کے قریب خرم علی سے موٹرسائیکل’ فون’ 126 رب کے یاسر اقبال سے نقدی’ فون’ عبداﷲ پور کے قریب سجاد حسین سے 5ہزار’ فون’ سمال اسٹیٹ کے عامر سجاد سے 14ہزار’ فون’ 6ج ب کے بلال علی سے لیپ ٹاپ’ فون’ سٹی ہائوسنگ کے زاہد بشیر سے موٹرسائیکل’ الطاف گنج کے عدنان کی دکان کا صفایا کر دیا گیا تھا’ فیکٹری ایریا کے احمد علی سے جھپٹا مار کر فون’ 226 رب کے ریاض احمد سے موٹرسائیکل’ جھنگ روڈ پر اکرم سے نقدی’ فون’ 232 رب کے وقار خالد کی دکان لوٹ لی’ الیاس گارڈن کے تنویر سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے’ خانوآنہ چوک میں عادل سے نقدی’ فون’ کوٹ عمر فاروق کے قریب فیصل سے نقدی’ فون’ 62 ج ب کے احمد سے 32ہزار’ فون’ گلشن رفیق کے قریب ظہیر سے 3لاکھ’ فون چھین لیا’ اویس نگر میں زاہد ناز کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ 74 ج ب کے عثمان غنی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 70ج ب میں افضل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 237 گ ب کے شفیق سے 40ہزار روپے’ فون’ 238 گ ب کے امان اﷲ سے 15سو روپے’ فون’ واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب ذیشان سے 15ہزار روپے’ فون’ 238 گ ب کے نثار احمد سے 83ہزار روپے’ فون’ نواز کالونی کے انجم سے 19ہزار روپے’ فون’ تاج محل سنیما کے قریب کاشف سے 2لاکھ’ 98 گ ب کے عذراں بی بی کا گھر لوٹ لیا’ 63 گ ب کے عبدالرحمن کی حویلی سے مویشی’ 60گ ب کے نواز سے 60ہزار’ فون’ 362 گ ب کے یونس سے 15ہزار’ فون’ 77 رب کے سانول سے موٹرسائیکل’ 266 رب کے الیاس سے نقدی’ فون’ 74 رب کے ابرار سے نقدی’ فون چھین لیا’ 417 گ ب کے انوار حسین سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ 399 گ ب کے نفیس کے ڈیرہ سے مویشی’ 420 گ ب کے عبدالرزاق سے 47ہزار’ فون’ موضع جھامرہ کے علی اکبر کا گھر کا صفایا کر دیا گیا’ شوکت آباد کے عاقب کے گھر سے بکرے’ 455 گ ب کے فیضان علی کے حویلی سے مویشی’ 51 گ ب کے افضل سے 5ہزار روپے’ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لیے گئے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے عمیر علی’ تنویر احمد’ گلبرٹ مسیح’ ڈی سی آفس سے آصف علی شاہ’ کلب روڈ سے سعید الرحمن’ کمپنی باغ سے عابد’ چنیوٹ بازار سے حمزہ’ ضلع کچہری سے شہباز’ صائم رضا’ شہباز ٹائون کے عثمان’ لیاقت ٹائون کے بلال’ چوہڑ ماجرا چوک سے علی رضا’ گلستان کالونی کے موسیٰ خان’ ملت ٹائون کے فاروق’ 213 رب کے رخسار علی’ کوہ نور پلازہ سے جاوید اقبال’ کینال روڈ پر عبدالقدیر’ امین ٹائون کے عمران’ 188 رب کے برہان احمد’ جھمرہ کے حیدر علی شہزاد’ فتح آباد کے علی رضا’ 215 رب کے رحمت علی’ جنرل ہسپتال سمن آباد کے اسلم’ سلطانی چوک کے شعیب’ جواد ٹائون کے زبیر’ 67 ج ب کے عبدالحفیظ’ جڑانوالہ کے ذیشان’ قصبہ تاندلیانوالہ کے کامران اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں