پولیس ناکام،مزید57مقامات پر ڈاکے،اغوا کی6وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید57مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان موبائل فون چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو’ 5خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیاگیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق روشن والا کے علاقہ بھٹہ سٹاپ کی (ص) کو ملزمان انیس وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پورہ کی (ح) کی نازیبا ویڈیو بنا کر ملزم عمر کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ رضا آباد کے علاقہ نعمت آباد کی ثریا بی بی کی بیٹی (س) کو ملزم فیصل وغیرہ، محلہ منیر آباد کے اشفاق کی بیٹی(الف) کو ملزمان عرفان وغیرہ، ضیاء کالونی کے علاقہ پیپلز کالونی کے قاسم علی کی ذہنی معذور سالی(ص) کو نامعلوم، بچیانہ کے علاقہ589گ ب کے بوٹا کی بیٹی (س) کو ملزمان نثار وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ395گ ب کے نصیر کی بیٹی(ع) کو ملزمان علی رضا وغیرہ اور سمندری کالج روڈ کے رہائشی افضل کا جواں سالہ بیٹا غلام مصطفی گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ موڑ کے قریب کاشف سے80ہزار’ طلائی انگوٹھی، کچہری روڈ پر زین سے نقدی و فون، علی ہائوسنگ کالونی کے قریب ذوالفقار علی سے نقدی و فون، بکر منڈی روڈ پر طلحہ ندیم سے55ہزار’ فون چھین لیا، چاندنی چوک کے راشد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چور لے اڑے، سیالوی کالونی کے الیاس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، تلیانوالہ روڈ پر ندیم سے10ہزار روپے، 219ر۔ب کے ذیشان کے گھر کا صفایا کر دیا، بابر چوک کے قریب طاہر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ محلہ مصطفی آباد کے مراتب علی سے50ہزار وفون، گٹی سٹاپ کے قریب علی رضا کی دکان سے سامان چوری، شمس آباد میں تصور کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، سخی سرور روڈ پر آصف سے 10ہزار وفون، ملت روڈ پر عمیر سے نقدی وفون، 112ج ب کے عبدالرحمن سے 25ہزار، واپڈا سٹی کے محسن یعقوب کے گھر کے تالے توڑ کر 12لاکھ، 5تولے زیورات وسامان چوری، 188ر۔ب کے شریف کے ڈیرہ سے بیل چوری، 238ر۔ب کے بلال سے 3ہزار وفون، 238ر۔ب کے حمزہ سے نقدی وفون چھین لیا، گلگشت کالونی کے شہباز کے گھر لاکھوں کا سامان چوری، 5نمبر سٹاپ کے قریب ذیشان سے نقدی وفون، گارڈن کالونی کے مختار احمدکے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وفون، 243ر۔ب کے رہائشی محمد بشیر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 232ر۔ب کے ارشد کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، ننکانہ روڈ پر فیصل سے نقدی وفون، 24گ ب کے علی مرتضی سے جھپٹا مار کر فون، 24گ ب کے مظہر سے 5ہزار وفون، 235گ ب کے خالد سے35ہزار وفون، 586گ ب سے گل باز سے50ہزار وفون، 109گ ب کے فرید سے دو لاکھ وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے مقبول کے ڈیرہ سے مویشی، 604گ ب کے فلک شیر کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس، 509گ ب کے سعد سے نقدی وفون، 447گ ب کے ابو بکر سے موٹرسائیکل چھین لی، 441گ ب کے معراج کے ڈیرہ سے لاکھوں کے جانور چوری، 211گ ب کے علی عمران سے 56ہزار اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے عبدالحفیظ، گمٹی چوک سے اسامہ ، بھوآنہ بازار سے ناظم علی، شاداب کالونی کے یونس، گلفشاں کالونی کے شکیل، سدھوپورہ سے شاہ علی، نشاط آباد کے عدنان عمر، قیوم ٹائون کے رشید احمد، ستارہ پلازہ سے عقیل، ایوب ریسرچ کے شبیر احمد، ضیاء روڈ جڑانوالہ سے کامران، 240موڑ کے حسنات اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں