فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس ناکام’ فیصل آباد میں ڈاکوئوں’ اور اغواء کاروں کے گروہوں نے ”ات” مچا دی، ڈکیتی’ چوری کی مزید 68وارداتیں’ 5افراد اغوائ’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی سے عبداﷲ کے کمسن بیٹوں احمد اور ایان کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک سے اویس وغیرہ نے ثمینہ بی بی جبکہ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 81 ج ب میں وکیل وغیرہ نے جاوید کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کر لیا’ ڈکیتی’ چوری کی 68 وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی’ طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا’ میڈیسن کا کاروبار کرنے والے اسلم سکنہ ولی پورہ اور اس کے ملازمین کو شاہکوٹ ٹول پلازہ کراس کرتے ہی موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے روکنا چاہا اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ان کو روکا اور 14لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہو گئے، علامہ اقبال کالونی میں عامر’ 29 ج ب میں رشید احمد’ 275 ج ب میں مجاہد اقبال’ 241 رب میں مرتضیٰ’ سرکلر روڈ پر محمد علی’ انصاف روڈ پر شہروز احمد’ کوکیانوالہ روڈ پر وقار یونس’ 409 گ ب میں اﷲ رکھا’ 601 گ ب میں محبوب عالم’ ٹھٹھہ بیگ میں نعیم یوسف’ 204 گ ب میں ارسلان’ جھوک موڑ پر شیر یوسف’ 465 گ ب میں وسیم’ 97 رب میں عبدالعلیم’ جھال انڈر پاس کے نیچے عثمان ظہور’ خرم چوک میں کلیم احمد’ منصورآباد میں اویس’ ملت ٹائون قبرستان کے قریب غلام مصطفی سے نقدی’ موبائل فون’ طلائی چین ودیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا’ 109 رب میں الیاس سے دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل’ نقدی اور موبائل فون چھین لیا’ 66 ج ب میں فیصل ندیم کا لوڈر رکشہ چوری کر لیا گیا’ قصبہ ڈجکوٹ میں مجاہد’ پھرالہ روڈ پر ندیم’ ضلع کچہری میں لیاقت علی’ غلام محمد آباد صدر بازار سے کاشف’ احسان ٹائون میں عبدالقیوم’ اراضی سنٹر سمندری کے باہر وقاص’ 68 گ ب میں اویس’ ستارہ کالونی سے قمر شہزاد’ 103 ج ب میں گلزار احمد کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئیں’ 67 ج ب میں رفیق’ 75 ج ب میں شاہد بشیر’ اویس نگر میں علی رضا’ الائیڈ ہسپتال کے قریب انوار الحق’ اسلام نگر میں قاسم رضا’ علی ٹائون گلی نمبر1 میں زاہد’ عبداﷲ گارڈن میں شیراز’ پھرالہ روڈ پر ندیم’ 214 رب میں علی حسن’ 225 رب میں شیر علی’ احسن اکبر’ اڈہ باغ والا کے قریب دانیال’ 276 ج ب میں افضل کے گھروں’ دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔




