فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، موٹر سائیکل چور متعدد شہری کو پیدل کر گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں سمیت 3افراد کو اغواء کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ سنت پورہ کے رہائشی عامر کی ہمشیرہ (غ) کو نامعلوم ملزمان، نشاط آباد کے علاقہ3ج ب کے دلشاد کی بہو (ت) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اور ساندل بار کے علاقہ 29ج ب کی روبینہ کا کم سن بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا، واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ڈگلس پورہ کے قریب کرن دیپ سنگھ کی شاپ سے ساڑھے تین لاکھ چور لے اڑے، دھوبی گھاٹ کے قریب چور جواد سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون، جناح کالونی کے جمال سے نقدی وفون، رحمان ٹائون کے طاہر کے گودام سے لاکھوںکا سامان چوری، مرضی پورہ کے مصور حسین کی شاپ سے تین لاکھ کے کپڑے چوری، فیض آباد کے ثقلین سے ڈیڑھ لاکھ، رضا آباد عباس مارکی کے باہر سے یاسر سے ساڑھے چھ لاکھ، سرگودھا روڈ پر بلال سے جھپٹا مار کر فون، حمید پارک کے قریب کاشف سے 22ہزار وفون، جھنگ بازار کے قریب غلام مصطفی سے 65ہزار، گجر بستی کے اشرف سے ساڑھے تین لاکھ وفون چھین لیا، کمال آباد کے عدنان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون، سدھو پورہ میں بشارت کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، بسم اللہ ٹائون میں عرفان کے گھر سے نقدی، قیمتی سامان چوری، آدم چوک میں شکیل سے گودام سے 2لاکھ کا سامان چوری، تلیانوالہ روڈ پر ذیشان سے 10ہزار وفون، کلیم شہید کالونی کے عرفان سے 35ہزار وفون چھین لیا، بیس لائن کے قریب عاشق سے 4ہزار وفون، ہجویری ٹائون میں حمزہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، جمیل آباد کے طلحہ سے 80ہزار وفون، تاج کالونی کے سیف علی سے 20ہزار وفون، مہندی محلہ کے وسیم سے نقدی وفون چھین لیا، 8ج ب کے نوید سے نقدی وفون، نلکہ کوہالہ کے قریب طارق سے نقدی وفون، باوا چک کے قریب وسیم سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 275ج ب کے عثمان سے 40ہزار وفون، 87ج ب کی تسنیم کوثر کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ کا سامان چوری، 88 گ ب کے وقاص سے 80ہزار وفون، 34 ج ب کے راجہ ذوالقرنین کے ڈیرہ سے سامان چوری، پیپلز کالونی نمبر2 کے امتیاز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، سامان چوری، دارالحسان ٹائون کے شہزاد کے گودام سے قیمتی سامان چوری، سمندری روڈ میزان بنک کے قریب اسد سے نقدی وفون، علامہ اقبال کالونی کے شہباز سے بیگ چھین لیا، 64ج ب کے ساجد سے ڈیڑھ لاکھ وفون، بھٹہ سٹاپ کے قریب نصیر سے نقدی وفون، چونگی نمبر8کے قریب بلال سے50ہزار وفون، علی پارک کے طارق کی دکان سے سوا لاکھ کا سامان چوری، جڑانوالہ شاہ اکرم مسجد کے قریب سحر ناز سے جھپٹا مار کر پرس، 39گ ب کے سرور سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 655گ ب کے فاضل سے سوا لاکھ، 565گ ب کے اصغر علی سے نقدی وفون، 74ر۔ب کے سلطان سے 12ہزار، 229ر۔ب کے فرحان سے لیپ ٹاپ، نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پر محسن سے 20ہزار وفون، مکوآنہ کے قریب ایوب کی حویلی سے مویشی چوری، 69ر۔ب کے عبداللہ کے گھر سے بکرے چوری، 558گ ب کے رب نواز کی حویلی سے مویشی چوری، 469گ ب کے شہر یار سے فون، 646گ ب کے مجاہد کی دکان سے سامان چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں شاداب کالونی سے افتخار طاہر، سول ہسپتال سے رفاقت علی، کشمیر روڈ سے عمیر اکرم، 7ج ب کے علی حیدر، شالیمار روڈ سے خرم شہزاد،119ج ب کے آصف، الٰہی آباد کے وقار، میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے زوہیب، 644گ ب کے احسان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑ نہ سکی۔



