13

پولیس ناکام،ڈاکے اور اغوا کے واقعات معمول بن گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 103 ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین لئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ دو کم سن بہنوں سمیت 5خواتین کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل ٹائون کے رہائشی اعجاز نے بتایا کہ اسکی 13سالہ بیٹی (س) اور 8سالہ (خ) گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی واپس نہ آئیں، آدم چوک کے رہائشی ذوالفقار کی ہمشیرہ (آ) کو ملزمان حیدر وغیرہ’ ملت ٹائون کے علاقہ باگیوال کے عرفان علی کی اہلیہ (ن) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 451 گ ب کی رہائشی ممتاز بی بی کی جواں سالہ بیٹی (خ) کو ملزمان شوکت وغیرہ نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے اور الائیڈ ہسپتال کے قریب وقاص سے 50ہزار روپے’ اسماعیل ٹائون گلی نمبر8 کے شہباز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عیدگاہ روڈ پر کار سوار ابرار سے 10بیٹریاں چھین کر لے گئے’ کوتوالی روڈ پر معظم سے فون’ سبزی منڈی کے قریب سیف اﷲ سے 33ہزار روپے’ فون’ وقاص رفیق سے نقدی’ فون’ چوہڑ ماجرہ چوک کے قریب نعیم طاہر سے 67ہزار روپے چھین لیے’ مرضی پورہ کے عمر شہزاد سے نقدی’ 189 رب کے فرقان سے پرس’ 113 ج ب کے نعمان سے موٹرسائیکل’ باوا چک کے قریب محسن سے نقدی’ فون’ ڈرائی پورٹ روڈ پر بھی عمران کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے گئے’ 197 رب کے عمران سے نقدی’ فون’ نشاط آباد کے بلال سے موٹرسائیکل’ حق باہو چوک میں رفاقت علی سے 70ہزار روپے’ فون’ رحمان پورہ کے زاہد سے نقدی’ فون چھین لیا، امین ٹائون میں نوید اختر کے گودام سے سولر پلیٹس چوری’ فیصل گارڈن میں علی گجر کے گھر کا صفایا کر دیا’ 100 ج ب کے تصور حسین سے 10ہزار روپے’ فون’ سمال اسٹیٹ کے قریب محمد حسن سے 35ہزار روپے’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے فیصل سے پرس’ گٹ والا پارک کے قریب اسد کے گھر کے باہر سے سامان چوری’ مدینہ ٹائون کے عرفان اکرم سے 1لاکھ روپے’ کالج روڈ مدینہ ٹائون پر غلام مصطفی سے 35ہزار’ کوہ نور پلازہ میں بابر حسین کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ 208 رب کے بلال سے 18ہزار روپے’ فون’ 214 رب کے مظہر اقبال کی دکان لوٹ لی’ 157 رب کے جاوید اختر کے گھر سے بکرے’ ڈی ٹائپ کالونی گول کے قریب علی حسنین سے نقدی’ فون’ پرتاب نگر کے محمد حسن کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات’ نقدی وسامان’ احاطہ گیری کے مقبول کی دکان سے کپڑا چور لے گئے’ ایوب کالونی کے سلیم سے پونے چار لاکھ روپے’ 64 ج ب کے فیصل سے 40ہزار روپے’ فون’ 275 ج ب کے محمد مالک سے ساڑھے تین لاکھ’ 66 ج ب کے ساغر سے 30ہزار روپے’ فون’ ڈھڈی والا کے کاشف علی سے فون’ 228 رب کے نادر علی کی فیکٹری سے پانچ لاکھ کا آتش بازی کا سامان چور لے گئے’ 226 رب کے نصیر سے نقدی’ فون’ قصرسعد مارکی کے باہر محمد احمد سے 1لاکھ روپے’ رچنا ٹائون کے ارشد سے 50ہزار روپے’ فون’ سیٹلائٹ ٹائون کے حمید رفیق سے 35ہزار روپے’ فون’ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے رحیم یار شاہ سے ساڑھے چار لاکھ روپے’ طلائی چین چھین لیا’ 58 ج ب کے عثمان کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور جاتے ہوئے موٹرسائیکل بھی لے گئے’ 233 رب کے زین العابدین سے موٹرسائیکل’ 247 رب کے فرحت سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لئے’ کالج روڈ پر احسن سے 45ہزار روپے’ گلشن اقبال کالونی کے فیضان سے قیمتی فون’ امین آباد کی ڈاکٹر فرخندہ سے پرس’ دائود نگر میں احسان سلیم کی دکان سے آرٹیفیشل جیولری چور لے گئے’ برکت پورہ میں صدیق سے 30ہزار روپے’ فون’ ناصر نگر میں عاطف’ اقبال نگر کے عامر شاہ کے گھروں کا صفایا کر دیا’ اسلامیہ ہائی سکول کے باہر یٰسین سے 70ہزار روپے’ فون’ 107 گ ب کے ندیم سے 50ہزار’ 55 گ ب کے غلام مرتضیٰ سے 19ہزار’ 570 گ ب کے عبدالقیوم کے گھر سے 4لاکھ کا سامان’ 628 گ ب کے ظہیر عباس سے 40ہزار روپے’ 658 گ ب کے جمیل سے دو لاکھ روپے’ فون’ 101 رب کے اعظم کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 403 گ ب کے عمر دراز سے نقدی’ فون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے اقبال خان سے 1لاکھ روپے’ سرفراز خان سے پونے دو لاکھ روپے’ 410 گ ب کے امیر علی کی چھت سے قیمتی کبوتر’ غلہ منڈی تاندلیانوالہ سے علی رضا کی حویلی سے بکریاں’ 483 گ ب کے ظفر علی کے ڈیرہ سے مویشی’ 218 رب کے یوسف کے مویشی اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ پولیس تلاش کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے عبداﷲ’ سرینا روڈ ابراہیم مسجد سے محمد سلیم’ ایف ڈی اے آفس سے ایاز’ امین پور بازار سے دانیال’ نیشنل ہسپتال سے ابوبکر عثمان’ لطیف چوک کے بہادر خان’ چک جھمرہ کے شاہد اقبال’ نشاط آباد کے فرحان علی’ کریسنٹ گرائونڈ سے اویس’ سنت سنگھ والا کے عبدالشیراز’ ملک پور کے گلفام حیدر’ نواز پارک سے اختر رسول’ کشمیر پل سے عبداﷲ’ ڈی گرائونڈ سے رمضان’ رسول پارک کے عمر علی’ مدینہ ٹائون کے ارسلان حیدر’ منڈی موڑ پر امجد ادریس’ 275 ج ب کے ساجد علی’ 214 رب کے محمد سلیم’ 243 رب کے عظیم’ محمد رستم’ 224 رب کے عابد’ ناصر نگر کے کلیم’ صدیق نگر کے ساجد’ واٹر ورکس جڑانوالہ سے فیصل حمید’ علوی پارک سے اسد اﷲ’ 352 گ ب کے محمد شبیر’ 266 رب کے مزمل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں